بلبل اپنی خاندانی اقدارکی تشہیر کے لیے گانے کا استعمال کرتا ہےمحققین
بلبل 180 چھوٹے چھوٹے گانے دہراتااور گیتوں میں 250 الگ الگ آوازیں، الاپ اور سیٹیاں شامل کرتا ہے، ماہرین
ISLAMABAD:
جرمنی کے محققین نے انکشاف کیا ہے کہ بلبل اپنے سریلے نغموں کی مدد سے مادہ بلبل کی توجہ حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے اور ان نغموں میں وہ اپنی صلاحیتوں کو بیان کرتا ہے ۔
بین الاقوامی سائنسی جریدے 'بی ایم سی ایولوشنری بائیولوجی' میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق اسی فیصد پرندوں میں اولاد کی پرورش میں نرپرندے کا کردار بہت اہم ہوتا ہے جو مادہ کو انڈے سینے کے دوران کھانا کھلانے اور شکاریوں کے خلاف اپنے گھونسلے کا دفاع کرتا ہے۔ پرندوں میں آواز نکالنے کا نظام بہت ترقی یافتہ ہے، وہ آپس میں بامعنی گفتگو کرتے ہیں اور اپنی بات آسانی سے دوسروں تک پہنچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ پرندے آوازیں سیکھتے اور انہیں یاد رکھتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر اس کا اظہار کرتے ہیں۔
جرمنی کی فرائی یونیورسٹی سے منسلک ماہرین کی تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بلبل کا سریلا نغمہ دراصل اپنی مادہ کی توجہ مبذول کرانے کے لئے ہوتا ہے۔ بلبل میں عام طور پر180 چھوٹے چھوٹے گانے دہرانے کی صلاحیت ہوتی ہے، اس کے علاوہ بلبل اپنے گیتوں میں بھنبھناہٹ کی 250 الگ الگ آوازیں، الاپ اور سیٹیاں بھی شامل کرتا ہے۔
تحقیق کے مطابق نربلبل اپنے گیتوں کے ذریعے مادہ کے سامنے خود کو پرکشش ثابت کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ بڑی عمر کے بلبل میں نغمے کو گانے کی صلاحیت زیادہ بہترہوتی ہے۔ وہ اپنے گیت میں اپنےتجربے کی طرف اشارہ کرتا ہے اور یہ بتاتا ہے کہ وہ گھونسلہ بنانے میں بہتر ہے اور خوراک کی جگہوں اور پر خطر مقامات کے بارے میں زیادہ بہتر جانتا ہے کہ کہاں خوراک مل سکتی ہے۔ مادہ بلبل اپنے بچوں کو پرکشش خصوصیات دینے کے لیے صحت مند ساتھی کا انتخاب کرتی ہے تاکہ ایک اچھا خاندان تشکیل دیا جائے۔ اس کے لئے مادہ بلبل اچھے باپ بننے کی خصوصیت کو اس کے گانے کی مہارت سے پرکھتی ہے۔