پشاور پولیس چوکی پر حملہ ایس پی سمیت 5اہلکار شہید ایک حملہ آور بھی مارا گیا
متنی میں واقع پولیس چوکی غازی آباد پر 300سے زائد دہشت گردوں نے حملہ کیا، 12اہلکارزخمی بھی ہوئے
NEW YORK:
پشاور کے نواحی علاقہ متنی میں پولیس چوکی غازی آباد پر سیکڑوںشدت پسندوں نے حملہ کردیا جس کے نتیجے میں ایس پی سمیت5اہلکار شہید اورایک ایف سی اہلکار سمیت 12پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
ایک حملہ آوربھی مارا گیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ رات تین سو سے زائد شدت پسندوں نے تھانہ متنی کی پولیس چوکی غازی آباد پرحملہ کردیا ۔پولیس و ایف سی اہلکاروں اور حملہ آوروں میں کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ اس دوران ایس پی رورل خورشید خان 4گن مینوں سمیت شہیداور ایک ایف سی اہلکار رسول خان جبکہ نوید، روخان خان، شیرعلی، زبیر شاہ اور وصال خان سمیت 12پولیس اہلکارزخمی ہوگئے۔
دیگر کے نام فوری طور پر معلوم نہ ہوسکے جبکہ ایک حملہ آور مارا گیا۔ حملہ آوروں نے غازی آباد پولیس چوکی کو نذر آتش کردیا جبکہ وہاں کھڑی 4گاڑیوں کو بھی آگ لگادی۔ بعدازاں حملہ آور فرار ہوگئے ۔حملے کے بعد پولیس اور ایف سی نے کوہاٹ روڈ کو بند کرکیمشترکہ سرچ آپریشن شروع کردیا۔ زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔واضح رہے کہ شدت پسندوں نے اتوار کی صبح باڑہ شیخان میں مقابلے کے دوران ہلاک ہونے والے ساتھیوں کا بدلہ لینے کیلیے حملہ کیا۔