آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی سمیت سندھ کے بعض مقامات پر ہلکی بارش کا امکان

کراچی میں آج بھی سورج آگ برساتا رہا اور شہر میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہی جب کہ پارہ 41 ڈگری تک جا پہنچا

اسلام آباد میں 35، لاہور 34، پشاور 38 اور کوئٹہ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، محکمہ موسمیات، فوٹو:فائل

محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے جب کہ آج ملک میں سب سے زیادہ گرمی تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور آج سے سب سے زیادہ گرمی بلوچستان کے ضلع تربت میں پڑی جہاں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ سندھ میں بھی گرمی کی شدید لہر برقرار رہی جہاں سکھر میں درجہ حرارت 45 اور لاڑکانہ، جیکب آباد میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔


کراچی میں آج بھی سورج آگ برساتا رہا اور شہر میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہی جب کہ پارہ 41 ڈگری تک جا پہنچا اس کے علاوہ اسلام آباد میں 35، لاہور 34، پشاور 38 اور کوئٹہ میں 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں اور کشمیر میں آج رات سے جمعرات تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ، کراچی، سکھر اور حیدرآباد میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے۔
Load Next Story