سن اسٹروک سے متعلق آگہی اور بچاؤ کا طریقہ
شدید گرمی اور موسم کی حدت سے متاثر ہو کر ہزاروں افراد نے کراچی کے سرکاری اور غیر سرکاری اسپتالوں کا رخ کیا۔
گزشتہ چند دنوں میں کراچی سمیت سندھ بھر میں پڑنے والی شدید گرمی سے متاثر ہوکر سینکڑوں افراد جاں بحق ہوگئے، شہر کی صورتحال اِس قدر خراب تھی کہ مردہ خانوں میں جگہ کم پڑ گئی۔ لیکن جتنے لوگ جہانِ فانی سے رخصت ہوئے اُس سے کئی گنا زیادہ اِس وقت بھی سرکاری اور غیر سرکاری ہسپتالوں میں موجود ہیں، متاثر ہونے والے ان افراد کی تعداد اتنی زیادہ تھی کہ اسپتالوں میں گرمی سے متاثرین کے لئے ہیٹ اسٹروک مراکز قائم کر دئیے گئے ہیں۔ صورتحال اِس لیے ابتری کی جانب گامزن ہے کیونکہ لوگوں کو علم ہی نہیں کہ اِس قسم کی گرمی ہمارا کیا رویہ ہونا چاہیے۔ اِس لیے ہیٹ اسٹروک سے آگاہی اور اس کے تداراک کے لئے کئے جانے والے فوری اقدامات کے بارے میں آپ بھی جانئے۔
سن اسٹروک اور ہیٹ اسٹروک :
سن اسٹروک براہ راست سورج کی شعاعوں سے متاثر ہونے والے شخص کو ہوتا ہے جبکہ کسی جگہ پر بہت زیادہ درجہ حرارت میں کام کرنے والا شخص ہیٹ اسٹروک کا شکار ہوجاتا ہے۔
فوٹو:فائل
سن اسٹروک اور ہیڈ اسٹروک کس طرح متاثر کرتا ہے؛
انسانی جسم سے زائد پانی پسینے کی صورت میں خارج ہوتا ہے۔ یہی پسینہ جسم کو ٹھنڈا کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ جس جسم میں پانی کی کمی ہو اُس سے پسینہ خارج نہیں ہوپاتا، جس کے باعث متاثرہ شخص کا جسم ٹھنڈا نہیں ہو پاتا اور وہ اس بیماری کا شکار ہوسکتا ہے۔
سن اسٹروک اور ہیٹ اسٹروک کی وجوہات؛
پانی مناسب مقدار میں نہ پینے، بغیر بجلی کے گرمی میں کام کرنے، سر کو دھوپ میں بغیر ڈھانپ کے نکلنے، غیر ضروری اور بے موسم کے کپڑے زیب تن کرنے، گرمی سے آکر فوراً نہانے اور نہاتے ہی پنکھے یا ائیر کنڈیشنر کے نیچے آنے سے طبیعت خراب ہوتی ہے اور یہی خرابی سن اسٹروک اور ہیٹ اسٹروک کا سبب بنتی ہے۔
نشانیاں اور علامات؛
اچانک سر میں شدید درد، آنکھوں کے آگے اندھیرا آنا، سر چکرانا، الٹی (قے) آنا، سانس لینے میں مشکل پیش آنا، پسینہ آنا، اچانک شدید کمزوری ہونا، بے ہوشی، دل کی دھڑکن تیز ہوجانا اور بخار ہوجانا۔
علاج ہنگامی اقدامات؛
متاثرہ شخص کو گرم جگہ سے ٹھنڈی سایہ دار جگہ منتقل کردیں۔
فوری طور پر ٹھنڈا پانی پلائیں۔
اٖٖضافی اور موٹے کپڑے فوراً اتار دیں موزے، جوتے، ٹائی، شرٹ وغیرہ اتار کر پنکھے کے نیچے لٹا دیں۔
بغل، کلائی، ٹخنوں اور رانوں پر ٹھنڈی پٹیاں رکھیں۔
طبیعت میں بہتری آئے تو متاثرہ شخص کو فوری طور پر نہلا دیں۔
ان سارے اقدامات کے باوجود اگر طبیعت بہتر نہ ہو تو متاثرہ شخص کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کریں۔
فوٹو:فائل
احتیاطی تدابیر؛
پانی کا استعمال زیادہ سے زیادہ کریں۔
سحر اور افطار کے وقت نمک چینی کے پانی (نمکول) کے استعمال کو ہر صورت یقینی بنائیں۔
گرم مضر صحت اور نشہ ور اشیاء اور کولڈرنک کے استعمال سے اجتناب کریں۔
براہ راست دھوپ میں جانے سے گریز کریں۔
بحالت مجبوری دھوپ میں جانا ہو تو سر، بازؤں اور پیروں کو مکمل طور پر ڈھانپ لیں۔
دھوپ سے واپسی پر پنکھے یا ائیر کنڈ یشنرکے نیچے ہرگز نہ آئیں۔
بھاری سرگرمیاں دن کے آغاز اور اختتام پر کریں۔
اُمید یہی ہے کہ مندرجہ بالہ بیان کی گئی احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد سے صحت بہتر رہے گی۔
نوٹ: ایکسپریس نیوز اور اس کی پالیسی کا اس بلاگر کے خیالات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

اگر آپ بھی ہمارے لیے اردو بلاگ لکھنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور 500 سے 800 الفاظ پر مشتمل تحریر اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر ، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اوراپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ blog@express.com.pk پر ای میل کریں۔ بلاگ کے ساتھ تصاویر اورویڈیو لنکس۔