کراچی میں گزشتہ 5 روز سے جاری قیامت خیز گرمی کے بعد موسم بہترہوگیا

کراچی میں گزشتہ 5 روز کے دوران شدید ترین گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث 12 سو سے زائد افراد جاں بحق ہوئے

کراچی میں آج بوندا باندی کا امکان ہے جس سے شہر میں گرمی کی شدت میں مزید کمی واقع ہوگی، محکمہ موسمیات، فوٹو:فائل

گزشتہ 5 روز کے دوران قیامت خیز گرمی کی وجہ سے 12 سو سے زائد ہلاکتوں کے بعد شہر میں موسم قدرے بہتر ہوگیا ہے۔

کراچی میں گزشتہ 5 روز تک جاری رہنے والی شدید گرمی کی لہر میں کمی آگئی ہے، دن کے وقت 45 ڈگری تک پہنچنے والا درجہ حرارت اب 36 ڈگری سینٹی پر آگیا ہے۔ سمندر سے چلنے والی ہواؤں نے عوام کے لئے گرمی کو قابل برداشت کردیا ہے۔ اس کے علاوہ شہر میں جزوی ابر آلود ہے۔


بحیرہ عرب میں بننے والے ہوا کے کم دباؤ کا رخ سندھ کے بجائے بھارتی ریاست گجرات کی جانب ہوگیا ہے جس کی وجہ سے کراچی میں آج تیز بارش کے بجائے بوندا باندی کا امکان ہے جس سے شہر میں گرمی کی شدت میں مزید کمی واقع ہوگی۔

واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ 5 روز کے دوران شدید ترین گرمی اور لوڈ شیڈنگ کے باعث 12 سو سے زائد افراد جاں بحق جب کہ ہزاروں اب بھی شہر کے مختلف اسپتالوں میں زیرعلاج ہیں۔
Load Next Story