اسٹیٹ بینک نے 8956ارب روپے کے ایم ٹی بیزفروخت کردیے

3، 6 اور 12 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل،بولی91 ارب 29 کروڑ 20 لاکھ روپے مقررکی تھی

3، 6 اور 12 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل،بولی91 ارب 29 کروڑ 20 لاکھ روپے مقررکی تھی۔ فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ ٹریژیری بلز مجموعی رقم 89 ارب 56 کروڑ 92 لاکھ 47 ہزار روپے میں فروخت کر دیے۔


مرکزی بینک سے بدھ کو جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق اسٹیٹ بینک نے 3 ماہ، 6 ماہ اور 12 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل حکومت پاکستان مارکیٹ ٹریژیری بلز کی موصول ہونیوالی مجموعی بولی 89 ارب 56 کروڑ 92 لاکھ 47 ہزار روپے میں فروخت کر دیے جبکہ نیلامی میں مارکیٹ ٹریژیری بلز کی پیش کردہ مجموعی بولی 91 ارب 29 کروڑ 20 لاکھ روپے مقرر کی گئی تھی۔ قبل ازیں مرکزی بینک نے 3 ماہ، 6 ماہ اور 12 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل حکومت پاکستان مارکیٹ ٹریژیری بلز کی فروخت کیلیے اپنے مقرر کردہ پرائمری ڈیلروں سے بدھ 24 جون 2015 کو ٹینڈرز طلب کیے۔

نیلامی میں 3 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل مارکیٹ ٹریژیری بلز کی فروخت کے لیے 76 ارب 65 کروڑ 61 لاکھ 47 ہزار روپے، 6 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل مارکیٹ ٹریژیری بلز کی فروخت کے لیے 11 ارب 42 کروڑ 50 لاکھ ہزار روپے اور 12 ماہ کی میچوریٹی پر مشتمل مارکیٹ ٹریژیری بلز کی فروخت کیلیے 1 ارب 87 کروڑ روپے کی موصول ہونے والی بولیاں منظور کر لی گئیں۔
Load Next Story