ایم کیوایم کے کارکن وقاص شاہ کے قتل میں ملوث ملزم گرفتار ترجمان رینجرز

وقاص شاہ کو نائن زیرو پر چھاپے کے دوران قتل کیا گیا جب کہ گرفتار ملزم گلستان جوہر کا یونٹ انچارج بھی رہ چکا ہے، ترجمان

ملزم آصف علی کو پہلے سے زیر حراست ملزم کی نشاندہی اور کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا، ترجمان رینجرز، فوٹو:فائل

ISLAMABAD:
رینجرز نے اندرون سندھ کے علاقے شہداد پور میں کارروائی کرکے ایم کیوایم کے کارکن وقاص شاہ کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق اندرون سندھ کے علاقے شہدادپور میں کارروائی کرکے ایم کیوایم کے کارکن وقاص شاہ کے قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم نے نائن زیرو پر چھاپے کے دوران رینجرز اہلکاروں کو اشتعال دلانے کے لیے نعرے بازی شروع کی اور اس دوران فائرنگ کرکے وقاص شاہ کو قتل کردیا جب کہ ملزم نے اسلحہ گجر نالے میں پھینکا۔




ترجمان کے مطابق آصف علی کو پہلے سے زیر حراست ملزم کی نشاندہی اور کیمروں کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے جب کہ ملزم گلستان جوہر کا یونٹ انچارج بھی رہ چکا ہے۔

واضح رہے کہ 11 مارچ کو رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پرچھاپہ مارا گیا تھا جب کہ اس دوران نامعلوم سمت سے آنے والی گولی سے ایم کیوایم کا کارکن وقاص شاہ جاں بحق ہوگیا تھا۔

https://www.dailymotion.com/video/x2vg33i_waqas_news
Load Next Story