نجم سیٹھی نے پی سی بی کے انتظامات سنبھال لیے
بدررفاعی سے ملاقات،پی ایس ایل پربات،چیئرمین اورسی اواوویسٹ انڈیزمیں موجود
نجم سیٹھی نے پی سی بی کے تمام تر انتظامات سنبھال لیے، چیئرمین شہریارخان اور سی او او سبحان احمد ان دنوں آئی سی سی کی میٹنگز میں شرکت کیلیے ویسٹ انڈیز گئے ہوئے ہیں، شہریار وہیں سے چھٹیوں پر انگلینڈ چلے جائیں گے۔
ان دونوں کی عدم موجودگی میں بورڈ کے معاملات نجم سیٹھی ہی دیکھ رہے ہیں، ان کی خاص توجہ پاکستان سپر لیگ پر ہے، گذشتہ دنوں انھوں نے سابق ڈائریکٹر مارکیٹنگ بدر رفاعی سے بھی ملاقات کی، اس موقع پر لیگ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، ذرائع کے مطابق بدر کا اس پروجیکٹ سے دوبارہ منسلک ہونا خارج از امکان نہیں ہے۔
پی سی بی نے دبئی میں پی ایس ایل کے دفتر کیلیے جگہ بھی تلاش کرنا شروع کر دی ہے جس کےلیے لاہور سے بھی بعض آفیشلز کا تبادلہ کیا جائے گا، یاد رہے کہ پاکستان اب تک اسی کنفیوژن کا شکار ہے کہ ایونٹ فروری یا اپریل کب کرایا جائے، دونوں صورتوں میں گرائونڈز اور پلیئرز کی دستیابی اہم مسئلہ ہوگی۔