پی ٹی آئی کارکنوں کے عمران خان سے گلے شکوے عہدے داروں سے ناراض

کارکنان پی ٹی آئی کراچی کی قیادت علی زیدی اورعارف علوی سے خائف دکھائی دیے۔

کارکنان پی ٹی آئی کراچی کی قیادت علی زیدی اورعارف علوی سے خائف دکھائی دیے۔ فوٹو : فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جمعرات کوکراچی میں پارٹی رہنماعمران اسماعیل کی رہائش گاہ پرمنعقدہ پریس کانفرنس کے بعدکارکنوں نے پارٹی چیئرمین سے شکوے شکایات کا پنڈوراباکس کھول دیا اور پارٹی چیئرمین سے شکوے شکایات شروع کردیے۔


کارکنان پی ٹی آئی کراچی کی قیادت علی زیدی اورعارف علوی سے خائف دکھائی دیے۔ پارٹی چیئرمین اس تمام گفتگوکوسن کرخاصے غصے میں دکھائی دیے جبکہ دیگرپارٹی رہنما معاملے کورفع دفع کرنے کے لیے علی زیدی اور شاہدرمضان سمیت دیگرکارکنوں کوباہرلے گئے۔ بعدازاں ہنگامی بنیادوں پرعمران خان کو ایئرپورٹ کے لیے روانہ کیاگیا تاکہ مزیدماحول گرم نہ ہو۔
Load Next Story