بجلی 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری
ملک بھرکے صارفین کیلیے ماہ اپریل کے لیے بجلی کی قیمت میں2 روپے62پیسے فی یونٹ کمی کاامکان ہے
نیپرا نے عوام کیلیے بجلی 2 روپے 8 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، کراچی کے صارفین فائدے سے محروم رہیں گے۔
سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بجلی کی فی یونٹ قیمت کم کرنے کیلیے درخواست دی تھی جس پر نیپرا نے 2 جون کو عوامی سماعت کے بعد بجلی کی قیمت2 روپے8 پیسے فی یونٹ کم کرنے کی منظوری دی تھی ، نیپرا کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں کمی مارچ میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ، اس کا اطلاق جولائی کے بلوں پر ہوگا، ادھر ملک بھرکے صارفین کیلیے ماہ اپریل کیلیے بجلی کی قیمت میں2 روپے62پیسے فی یونٹ کمی کاامکان ہے، نیپرا فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی سماعت آج کریگی۔