کراچی گلستان جوہرمیں بینک میں ڈکیتی کے دوران فائرنگ گارڈ جاں بحق2 افراد زخمی

گلستان جوہرمیں ڈاکو نے نجی بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کرفرارہوگئے۔

گلستان جوہرمیں ڈاکونجی بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کرفرارہوگئے۔ فوٹو: فائل


گلستان جوہرمیں ڈاکونجی بینک سے لاکھوں روپے لوٹ کرفرارہوگئے، ڈاکوؤں کی فائرنگ سےسکیورٹی گارڈ جاں بحق جب کہ عملے کے 2افراد زخمی ہوگئے۔


گلستان جوہربلاک فورمیں 8 ڈاکوؤں نے بینک میں داخل ہوکرعملے کویرغمال بنالیا، مزاحمت پرڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، جس کے تتیجے میں بینک میں تعینات نجی کمپنی کا سکیورٹی گارڈجاں بحق اور عملےکے 2 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ڈاکو بینک سے فرار ہوتے ہوئے سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ بھی لےگئے۔پولیس کے مطابق واردات کے وقت بینک میں تعینات پولیس اہلکار نماز کے لئے مسجد گیا ہوا تھا۔

Recommended Stories

Load Next Story