کویت کی مسجد میں خود کش حملہ 38 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی
حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے
کویت کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں 38 افراد جاں بحق اور200 سے زائد زخمی ہو گئے جب کہ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کویت کے ضلع سوابر کی امام الصادق مسجد میں نماز جمعہ ادا کی جا رہی تھی کہ اس دوران خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں 38 افراد جاں بحق اور 200 سے زائد زخمی ہوگئے۔ وازارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو 5 پبلک اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملہ دہشت گردی کی کارروائی تھا جبکہ سیکورٹی حکام کا کہنا ہے کہ یہ خود کش دھماکہ تھا۔
ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کرلاشوں اورزخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا جہاں اسپتال انتطامیہ کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔
https://www.dailymotion.com/video/edit/x2vklv6_kuwait-masjid-blast_news