شاہد آفریدی بھارتی کپتان دھونی کے حق میں بول پڑے
دھونی کے معاملے میں کسی نتیجے پر پہنچنے سے قبل ان کے ریکارڈ پر ایک نظر ضرور ڈالی جائے، شاہد آفریدی
ASHGABAT:
بنگلا دیش سے ایک روزہ سیریز میں شکست کے بعد بھارتی کپتان مہندرا سنگھ دھونی میڈیا اور سینئر کھلاڑیوں کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنے ہوئے ہیں ایسے میں پاکستانی اسٹار کرکٹر اورٹی ٹونٹی کے کپتان شاہد آفریدی نے دھونی کا دفاع کرنے میدان میں نکل آئے ہیں اور ان پر کی جانے والی تنقید کو بے جا قرار دیا ہے۔
بھارتی نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا کے لوگوں کا عجیب انداز ہے کہ ایک سیریز میں شکست کے بعد ہیرو کی سابقہ کارگردگی کو بھلادیا جاتا ہے اور یہی کچھ دھونی کے ساتھ ہورہا ہے کیونکہ ان کو جس طرح تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ بہت برا ہے جب کہ میڈیا بھی اس معاملے میں ذمہ داری کا ثبوت نہیں دے رہا بلکہ واقعات کی غلط تصویر کشی کر رہا ہے۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ وہ اس بات کے مخالف نہیں کہ کسی بھی کھلاڑی کی موجودہ کارگردگی کو تنقید کا نشانہ نہ بنایا جائے لیکن تنقید کرتے ہوئے کھلاڑی یا ہیرو کی ماضی کی کارکردگی سے بھی دنیا کو آگاہ کیے جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ دھونی کی بات کرتے ہیں تو کسی بھی نتیجے پر پہنچنے سے قبل ان کے ریکارڈ پر ایک نظر ضرور ڈال لیں وہ بھارت کے ایک حیرت انگیز پرفارمنس دکھانے والے کھلاڑی ہیں اور ان کا ریکارڈ خود بولتا ہے جب کہ دھونی نے بھارتی کرکٹ ٹیم کو مستقبل کی بہترین ٹیم کے طور پر تیار کرلیا ہے جس کی بیٹنگ میں زبردست صلاحیتوں والے بیٹسمین ہیں۔
ایک سوال کے جواب میں اسٹار آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں گزشتہ کچھ سالوں سے کافی بہتری آئی ہے اس لیے نوجوانوں کی ایک بڑی کھیپ مستقبل کے لیے دستیاب ہے جو آنے والے دنوں میں ٹیم کا سرمایہ ثابت ہوں گے۔