تیونس کے سیاحتی شہرمیں فائرنگ سے 27 افراد ہلاک
ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد سیاحوں کی ہے، وزارت داخلہ
تیونس کے سیاحتی شہر سوسے میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 27 سیاح ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق تیونس کے شہر سوسے کے ایک ہوٹل میں دہشت گردوں نے اچانک فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ تیونس کی وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تعداد سیاحوں کی ہے جب کہ واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ دہشت گردی کا حملہ ہے جس میں جوابی کارروائی کے دوران حملہ آوروں کو بھی مار دیا گیا ہے ۔
واضح رہے کہ رواں سال مارچ کے مہینے میں بارڈو نیشنل میوزیم کے قریب ایسے ہی دہشت گردی کے واقعے میں 21 غیر ملکی سیاح ہلاک ہوگئے تھے۔
https://www.dailymotion.com/video/x2vl91y_france-attack_news