حافظ حفیظ الرحمان نے وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کا حلف اٹھا لیا

حافظ حفیظ الرحمان سے گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر نے وزارت اعلیٰ کا حلف لیا۔

نومنتخب وزیراعلیٰ اپنی کابینہ چند دنوں میں تشکیل دیں گے، فوٹو: آئی این پی

حافظ حفیظ الرحمان نے گلگت بلتستان کے نئے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا جہاں گورنر برجیس طاہر نے ان سے حلف لیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی تقریب حلف برداری گورنر ہاؤس میں ہوئی جس میں مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے عہدیدار اور دیگر سرکاری شخصیات نے شرکت کی جب کہ اس موقع پرحافظ حفیظ الرحمان سے گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر نے وزارت اعلیٰ کا حلف لیا۔


حافظ حفیظ الرحمان مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر ہیں جب کہ نومنتخب وزیراعلیٰ اپنی کابینہ چند دنوں میں تشکیل دیں گے جس کے لیے مشاورت شروع کردی گئی ہے۔

دوسری جانب حاجی فدانوشاد اور جعفراللہ خان گلگت بلتستان قانون اسمبلی کے اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر منتخب ہوئے ہیں جب کہ وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے وزیراعلیٰ اور اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر کو مبارکباد دی گئی ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x2vl1t7_hafeezur-rehman_news
Load Next Story