الیکشن کمیشن نے رحمان ملک سمیت 154 ارکان اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی
ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے انہیں کام کرنے سے روک دیا
الیکشن کمیشن نے 154 ارکان پارلیمنٹ وصوبائی اسمبلیوں کی رکنیت معطل کر دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی جانب سے مالی گوشوارے جمع نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے کارروائی کرتے ہوئے انہیں کام کرنے سے بھی روک دیا ہے۔
الیکشن کمیشن نےسینیٹ کے 8، قومی اسمبلی کے 31، پنجاب اسمبلی کے 82، سندھ اسمبلی کے 14، خیبر پختونخوااسمبلی کے16 اوربلوچستان اسمبلی کے 3 ارکان کی رکنیت معطل کی۔
جن ارکان کی رکنیت معطل کی گئی ان میں وزیرداخلہ رحمان ملک، علی موسیٰ گیلانی، عبدالقادر گیلانی،منظور وٹو، عابد شیر علی، اویس لغاری شامل ہیں۔ وزیر خزانہ خیبر پختونخوا ہمایوں خان کی رکنیت بھی معطل کردی گئی۔