آئی ایم ایف کی پاکستان کو50 کروڑ 64 لاکھ ڈالرکی ساتویں قسط جاری کرنیکی منظوری

آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 3سالہ ایکسٹنڈڈ فنڈفسیلیٹی پروگرام کے تحت6 ارب 18 کروڑ ڈالرکاقرضہ منظور کررکھا ہے

حال ہی میں آئی ایم ایف جائزہ مشن نے پاکستانی حکام کیساتھ مذاکرات میں ساتواں اقتصادی جائزہ مکمل کیاتھا۔ فوٹو : فائل

آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ نے پاکستان کو50کروڑ64لاکھ ڈالرکی اگلی قسط جاری کرنیکی منظوری دیدی۔


جاری اعلامیے کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے 3سالہ ایکسٹنڈڈ فنڈفسیلیٹی پروگرام کے تحت6 ارب 18 کروڑ ڈالرکاقرضہ منظور کررکھا ہے جس کیلیے پہلے 6 اقتصادی جائزے مکمل ہوچکے ہیں اورحال ہی میں آئی ایم ایف جائزہ مشن نے پاکستانی حکام کیساتھ مذاکرات میں ساتواں اقتصادی جائزہ مکمل کیاتھا۔

جس کی رپورٹ آئی ایم ایف ایگزیکٹوبورڈکے سامنے پیش کی گئی جس کاجائزہ لینے کے بعدآئی ایم ایف بورڈ نے پاکستان کو 50 کروڑ64لاکھ ڈالرکی اگلی قسط جاری کرنے کی منظوری دی ہے۔یہ رقم جلدپاکستان کوموصول ہوجائیگی۔
Load Next Story