کراچی میں لوڈ شیڈنگ کی ذمے دار وفاقی حکومت بھی ہے بلاول بھٹو زرداری

2 سال گزرنے کے باوجود توانائی بحران اور گردشی قرضہ بڑھنا نا اہلی اور خراب حکمرانی کے علاوہ کچھ نہیں ہے، چیرمین پی پی

(ن) لیگ نے 2 سال پہلے حکومت سنبھالتے ہی 6 ماہ کے اندر لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کا کہا تھا، بلاول بھٹو زرداری، فوٹو:فائل

پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہےکہ کراچی میں گرمی کی وجہ سے سیکڑوں اموات کا ذمہ دار کے الیکٹرک کے ساتھ وفاق بھی ہے کیونکہ حکومت کو 2 سال سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود توانائی بحران مزید بڑھ رہاہے۔



پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کے خلاف پیپلزپارٹی پنجاب کی جانب سے دوسری اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ مل کر ریلیاں نکالنے اور دھرنے کے عمل کو سراہا جب کہ ان کا کہنا تھا کہ بجلی بحران کے خاتمے کے حوالے سے وفاق کی نااہلی کو عوام کے سامنے بے نقاب کرنے کا عمل جاری رہنا چاہیے۔




بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کراچی میں حالیہ گرمی کی وجہ سے سیکڑوں اموات کی ذمہ دار کے الیکٹر ک کے ساتھ وفاقی حکومت بھی ہے کیونکہ (ن) لیگ نے 2 سال پہلے حکومت سنبھالتے ہی 6 ماہ کے اندر لوڈشیڈنگ کے مکمل خاتمے کا کہا تھا لیکن آج 2 سال سے زیادہ کا عرصہ گزرنے کے باوجود ایک طرف توانائی بحران مزید بڑھ رہا ہے تو دوسری طرف گردشی قرضہ بھی بڑھ رہا ہے اور یہ سب کچھ نااہلی، خراب حکمرانی اور بدعنوانی کے علاوہ کچھ نہیں ہے۔



چیرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ نواز لیگ اپوزیشن میں تھی تو اس نے نندی پور پاور پروجیکٹ اور گردشی قرضوں کے حوالے سے چیخ وپکار کی لیکن آج وفاقی حکومت ان دونوں مسائل پر کہا ں کھڑی ہے۔

https://www.dailymotion.com/video/x2vp2di_bilawal-bhutto-zardari_news
Load Next Story