کراچی میں گرمی سے مزید 34 افراد جاں بحق تعداد 1400 سے زائد ہوگئی

محکمہ صحت کےمطابق گرمی اور لو لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 1186 ہوگئی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے یہ تعداد 1400 سے زائد ہے

جناح اسپتال میں ہیٹ اسٹروک کے متاثرہ 354 افراد اب تک دم توڑ چکے ہیں، اسپتال ذرائع ۔ فوٹو : اے ایف پی/فائل

شہرقائد میں گرمی سے متاثرہ مزید 34 افراد دم توڑ گئے جس کے بعد جاں بحق ہونے والے افراد کی مجموعی تعداد 1400 سے تجاوز کر گئی ہے۔


ایکسپریس نیوزکے مطابق شہرکے سرکاری اور نجی اسپتالوں میں گزشتہ رات سے اب تک مزید 34 افراد دم توڑ گئے، کراچی کے سب سے بڑے سرکاری اسپتال جناح اسپتال ذرئع کا کہنا ہے کہ ہیٹ اسٹروک کے متاثرہ 354 افراد اب تک اسپتال میں دم توڑ چکے ہیں۔

دوسری جانب محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ ہیٹ اسٹروک سے اب تک جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد ایک ہزار 186 ہوچکی ہے جب کہ ذرائع کے مطابق گرمی کی شدت سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 1400 سے زائد ہے۔
Load Next Story