کراچی میں لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ علاقوں میں بھی لوڈشیڈنگ کی جائے گی کے الیکٹرک
کچھ پاورپلانٹس پرگیس پریشرکم ہونے سے پیداوارمتاثر ہورہی ہے جبکہ کینپ پلانٹ بھی فنی خرابی کے باعث بند ہے، کے الیکٹرک
ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی کی طلب بڑھنے کے بعد لوڈشیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بھی اب لوڈشیڈنگ کی جائے گی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کے الیکٹرک کا کہنا ہے کہ بجلی کی طلب میں غیرمعمولی اضافے کے باعث لوڈشیڈنگ اب مستثنی علاقوں میں بھی کی جائے گی جب کہ بجلی کی اوسطاً طلب 3 ہزار میگاواٹ سے زائد ریکارڈ کی جارہی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق کچھ پاورپلانٹس پرگیس پریشرکم ہونے سے پیداوارمتاثر ہورہی ہے جب کہ کینپ پلانٹ بھی فنی خرابی کے باعث بند ہوگیا ہے ۔
ترجمان کے الیکٹرک نے شہریوں سے اپیل کی کہ بجلی کی بڑھتی طلب کی وجہ سے وہ غیرضروری بجلی کے آلات کا استعمال نہ کریں۔