سانحہ صفورا کے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 14 دن کی توسیع

ملزمان پرسانحہ صفورا سمیت امریکی ڈاکٹر کے قتل، پولیس اہلکاروں پرحملے سمیت دیگر مقدمات درج ہیں،پولیس

پولیس نے سانحہ صفورا کے گرفتار ملزمان سعد عزیز، طاہر حسین اور اسد الرحمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا. فوٹو:فائل

انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سانحہ صفورا کے تینوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈر میں مزید 14 دن کی توسیع دے دی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس نے سانحہ صفورا کے گرفتار ملزمان سعد عزیز، طاہر حسین اور اسد الرحمان کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا۔ اس موقع پر تفتیشی افسر نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزمان پر سانحہ صفورا سمیت امریکی ڈاکٹر ڈیبرا لویو پرحملہ کرنے اور پولیس اہلکاروں پرحملے سمیت دیگر مقدمات درج ہیں اس لئے ان سے مزید تفتیش کرنی ہے۔ عدالت نے پولیس کی درخواست منظور کرتے ہوئے تینوں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 14 دن کی توسیع کردی۔

واضح رہے کہ مئی میں کراچی کے علاقے صفورا گوٹھ کے قریب دہشت گردوں نے بس میں گھس کرفائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 17 خواتین سمیت 46 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔
Load Next Story