چاڈ میں بوکوحرام کے 5 دہشت گردوں سمیت 11 افراد ہلاک
انتہا پسند تنظیم کی جوابی کارروائی میں 5 پولیس اہلکار بھی مارے گئے
افریقی ملک چاڈ میں انتہا پسند تنظیم بوکوحرام کے اڈے پر پولیس کی کارروائی میں پولیس اہلکاروں سمیت 11 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق افریقی پولیس نے انتہا پسند تنظیم بوکوحرام کے اڈے پر کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ دہشت گردوں کی جوابی کارروائی میں 5 پولیس اہلکار اور ایک مخبر بھی ہلاک ہوگیا۔
چاڈ میں کارروائی سے قبل حکام نے بوکوحرام کے اڈے کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نائجیریا میں دھماکے کے الزام میں 60 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔
واضح رہے گزشتہ ہفتے بوکوحرام نے نایجیریا میں بم دھماکے کی ذمہ داری قبول کی تھی جس میں 33 افراد ہلاک ہوئے تھے۔