سانحہ صفورا کے گرفتارملزمان نے کئی اہم انکشافات کئے ہیں آئی جی سندھ

ملزمان اعلی تعلیم یافتہ ہیں جو وارداتوں میں موبائل فون کے بجائے وائس انٹرنیٹ پروٹوکول استعمال کرتے تھے،غلام حیدرجمالی

ملزمان اعلی تعلیم یافتہ ہیں جو وارداتوں میں موبائل فون کے بجائے وائس انٹرنیٹ پروٹوکول استعمال کرتے تھے،غلام حیدرجمالی. فوٹو؛ فائل

آئی جی سندھ غلام حیدرجمالی کا کہنا ہے کہ سانحہ صفورا کے گرفتار ملزمان نے کئی اہم انکشافات کئے ہیں جب کہ وہ 38 دیگر وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔


وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اجلاس کے دوران غلام حیدرجمالی نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ سانحہ صفورا کے گرفتار ملزمان اعلی تعلیم یافتہ ہیں جو وارداتوں میں موبائل فون کے بجائے وائس انٹرنیٹ پروٹوکول استعمال کرتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ لیاری گینگ وار کے خلاف بھی آپریشن بھرپور طاقت سے جاری ہے جب کہ گینگ وار کے 81 اہم ملزمان کو گرفتاری کیا جاچکا ہے۔
Load Next Story