زمبابوے کے صدر نے براک اوباما کو شادی کی پیش کش کرڈالی

گھٹنوں کے بل بیٹھ کر امریکی صدر براک اوباما کا ہاتھ مانگوں گا، زمبابوین صدر رابرٹ موگابے

امریکا پر اس وقت شیطانوں کی حکومت ہے جو عظیم امریکی قوم کو بد تہذیب بنا رہے ہیں ، زمبابوین صدر کی امریکی عدالت کے فیصلے پر شدید تنقید

امریکا میں ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت کیا ملی کہ ہم جنس شادیوں کے مخالف زمبابوے کے صدر رابرٹ موگابے امریکا پر برس پڑے اور انہوں نے غصہ میں کہہ دیا کہ اگر ایسا ہے تو وہ سب سے پہلے امریکی صدر براک اوباما کو شادی کی پیش کش کرتے ہیں۔

رابرٹ موگابے ہم جنس پرستی کے سخت مخالف ہیں اور انہوں نے امریکی اعلیٰ عدالت کی جانب سے ہم جنس پرستوں کو شادی کی اجازت دینے پر سخت تنقید کرتے ہوئے عجیب انداز اختیار کرتے ہوئے امریکی صدر کو شادی کی پیش کش کردی۔


سرکاری ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں رابرٹ موگابے کا کہنا تھا کہ وہ امریکا جاکرگھٹنوں کے بل بیٹھ کر براک اوباما کا ہاتھ مانگیں گے اور انہیں شادی کی پیش کش کریں گے۔

موگابے کا امریکی عدالت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ انہیں یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ جب ہمارا مذہب انسانیت کو اس بے ہودہ عمل سے روکتا ہے تو خود کو عیسائی کہنے والے اس عمل کی اجازت کیسے دے سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکا پر اس وقت شیطانوں کی حکومت ہے جو عظیم امریکی قوم کو بد تہذیب بنا رہے ہیں اورشاید یہ ان کے خاتمے کی جانب ایک قدم ہے۔
Load Next Story