شوبز میں دولت یا شہرت کے حصول کیلیے نہیں آیا فواد خان

بھارتی فلموں میں کام کرنا کوئی بری بات نہیں جدھر اچھا کام ملے ضرور کرنا چاہیے،فواد خان

فواد خان نے کہا کہ میں سفارشی لوگوں کو پسند نہیں کرتا محنت کرنے والے لوگ مجھے پسند ہیں۔فواد خان فوٹو: فائل

GILGIT:
نامورا داکار وماڈل فواد خان نے کہا ہے کہ با مقصد زندگی گزارنے والے لوگ جلد کامیاب ہوتے ہیں ہرانسان دنیا میں کوئی نہ کوئی مقصد کے تحت جد وجہد کرتا ہے۔


نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ شوبزمیں آنا دولت اورشہرت کا حصول ہرگز نہیں ہے ،اداکاری بڑا مشکل کا م ہے یہ ہرشخص کے بس کا کام نہیں ہے۔ فواد خان نے کہا کہ میں سفارشی لوگوں کو پسند نہیں کرتا محنت کرنے والے لوگ مجھے پسند ہیں ۔ انھوں نے کہاکہ بھارتی فلموں میں کام کرنا کوئی بری بات نہیں جدھر اچھا کام ملے ضرور کرنا چاہیے۔
Load Next Story