الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ ن کے ایم پی اے کی رکنیت معطل کردی

سپریم کورٹ نے 2 شناختی کارڈ رکھنے کے جرم میں ایم پی اے چوہدری عبدالوحید کی رکنیت معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ نے 2 شناختی کارڈ رکھنے کے جرم میں ایم پی اے چوہدری عبدالوحید کی رکنیت معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔ فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر پی پی 196 ملتان سے مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے عبدالوحید چوہدری کی رکنیت معطل کردی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے حکم پر ملتان سے (ن) لیگ کے ممبر پنجاب اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر چوہدری عبدالوحید کی رکنیت معطل کر دی ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے فروری میں 2 شناختی کارڈ رکھنے کے جرم میں مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے چوہدری عبدالوحید کی رکنیت معطل کرنے کا حکم دیا تھا۔
Load Next Story