وزیراعظم کی کراچی آمد پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے ملازمین ہی سیکیورٹی رسک قرار

بغیر پاس کے کسی بھی شخص کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے

اگر ہم نے اس حوالے سے کچھ کہا تو ہماری نوکری چلی جائے گی، ملازمین۔ فوٹو: ایکسپریس نیوز۔

وزیراعظم نواز شریف کی شہر آمد پر وزیراعلیٰ ہاؤس کے ملازمین کو سیکویرٹی رسک قرار دے کر اندر جانے سے روک دیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس کے ملازمین معمول کے مطابق جب آج اپنے دفاتر جانے کے لئے پہنچے تو سیکیورٹی پر تعینات عملے نے انھیں اندر جانے سے یہ کہہ کر روک دیا کہ بغیر پاس کے کسی بھی شخص کو اندر جانے کی اجازت نہیں ہے جس کے باعث وزیراعلیٰ ہاؤس ملازمین کی ایک بہت بڑی تعداد جمع ہو گئی۔

ملازمین سے جب اس حوالے سے پوچھا گیا تو انھوں نے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ اگر ہم نے اس حوالے سے کچھ کہا تو ہماری نوکری چلی جائے گی۔ دوسری جانب ذرائع وزیراعلیٰ ہاؤس کا کہنا ہے کہ یہ سب لوگ گزشتہ روز اپنی نوکریوں سے غیر حاضر تھے جس کی وجہ سے انھیں پاسز جاری نہیں کئے جا سکے۔
Load Next Story