لاہور میں ٹریفک وارڈن سے الجھنے پر عمران خان کے بھانجوں کو حراست میں لے لیا گیا

اعظم اور عبداللہ کو روک کر گاڑی کے کاغذات طلب کیے تو انہوں نے کاغذات دکھانے سے انکار کیا، پولیس

اعظم اور عبداللہ کو روک کر گاڑی کے کاغذات طلب کیے تو انہوں نے کاغذات دکھانے سے انکار کیا، پولیس، فوٹو:فائل

چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے بھانجے لاہور میں ٹریفک وارڈن سے الجھ پڑے جس پر ان کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لیا گیا۔

پولیس کے مطابق لاہور کے مال روڈ پر وارڈن نے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کرنے پر عمران خان کے بھانجوں اعظم اور عبداللہ کو روک کر گاڑی کے کاغذات طلب کیے تو انہوں نے کاغذات دکھانے سے انکار کیا جس پرٹریفک وارڈن اور ان کے درمیان تکرار ہوئی تو اعظم اور عبداللہ نے وارڈن پرمبینہ تشدد کیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ٹریفک وارڈن نے عمران خان کے دونوں بھانجوں کےخلاف درخواست دی جس پر ان کے خلاف فوری طور کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

https://www.dailymotion.com/video/x2w93w7_traffic_news
Load Next Story