سارک ممالک سے تجارت کوترجیحاًفروغ دینگے منیرقریشی
منیرقریشی نے کہا کہ ملکی معیشت کومضبوط بنانے میں راولپنڈی چیمبرکاکردارقابل ستائش ہے
وفاقی سیکریٹری تجارت منیرقریشی نے کہاہے کہ سارک ممالک کے ساتھ تجارتی تعلقات کوترجیحی بنیادوںپرفروغ دیاجائے گا اوراس ضمن میں ٹھوس اقدامات کیے جائیں گے۔
وزارت تجارت پڑوسی ممالک کے ساتھ تجارت کوبھی نئی بلندیوں تک لے جانے کی خواہاں ہے۔ صدرراولپنڈی چیمبر منظر خورشیدسے ملاقات میںگفتگوکرتے ہوئے انھوںنے کہاکہ وزارت تجارت ایک سال کے دوران سارک ممالک میں10 سنگل کنٹری نمائشوں کے انعقاد پر راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے کردارکو قدرکی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ انھوں نے کہاکہ حکومت راولپنڈی چیمبرکو مقامی مصنوعات عالمی تجارتی مارکیٹس میںمتعارف کرانے کیلیے سہولتیں فراہم کرے گی اور آئندہ پالیسی سازی میں کاروباری برادری کوبھی اعتماد میں لیا جائے گا۔
منیرقریشی نے کہا کہ ملکی معیشت کومضبوط بنانے میں راولپنڈی چیمبرکاکردارقابل ستائش ہے اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافے کے لیے حکومت تاجروںسے تعاون کرے گی۔ انھوں نے کہاکہ وزارت تجارت کی کوشش ہے کہ تجارتی وصنعتی سرگرمیوں میں اضافہ کیا جائے اوراس ضمن میںنجی شعبے اورغیرملکی سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ اس موقع پرراولپنڈی چیمبرکے صدر منظر خورشیدنے کہاکہ حکومت کو چاہیے کہ پالیسی سازی میںنجی شعبے اور تاجر برادری کو اعتماد میںلے کرفیصلے کیے جائیں۔
راولپنڈی چیمبر کی کوشش ہے کہ پاکستان میںتیارکی گئی مصنوعات کوعالمی مارکیٹس میں متعارف کرایا جائے۔ انھوں نے نجی شعبے کوسہولتوں کی فراہمی کامطالبہ کیااورکہاکہ حکومت تمام ملکی چیمبرزآف کامرس کوعالمی سطح پرنمائشوںکے انعقاد کیلیے سپورٹ فراہم کرے۔ آر سی سی آئی کے سینئرنائب صدر پرویز احمد وڑائچ، چوہدری نعیم رئوف، ڈاکٹرشمائل دائود اور یونس ڈاربھی اس موقع پرموجود تھے۔