روس پاکستان میں ایل این جی پائپ لائن بچھانے پررضامند

وزیراعظم نوازشریف کے متوقع دورہ روس کے دوران معاہدے پردستخط کاامکان ہے،ذرائع

وزیراعظم نوازشریف کے متوقع دورہ روس کے دوران معاہدے پردستخط کاامکان ہے،ذرائع۔ فوٹو: فائل

پاکستان اورروس کے اقتصادی تعلقات میں بڑے بریک تھروکاامکان پیداہوگیا ہے، روس پاکستان میں ایل این جی پائپ لائن بچھانے کے منصوبے میں سرمایہ کاری پرراضی ہوگیاہے ۔توقع ہے کہ وزیر اعظم کے دورہ روس کے دوران معاہدے پردستخط ہوجائیں گے۔


اعلیٰ حکام کے مطابق روس اورپاکستان نے طویل سرد جنگ کے بعداقتصادی ومعاشی تعلقات کومضبوط کرنے پراتفاق کیاہے۔اس سلسلے میں روس کراچی سے لاہور تک ایل این جی پائپ لائن بچھانے پر رضامندہو گیاہے،اس منصوبے پرروس 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا۔ ذرائع کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان 70کی دہائی کے بعداقتصادی تعلقات میں نیا موڑآیاہے اورتوقع ہے کہ وزیر اعظم کے آئندہ دورہ روس جوکہ رواں ماہ 8جولائی کو متوقع ہے کے دوران معاہدہ طے پا جائے گا۔

اعلیٰ حکام کے مطابق پاکستان کوشنگھائی تعاون تنظیم کی مستقل رکنیت ملنے کی صورت میں چین ،روس ،قزاقستان ،تاجکستان اور ازبکستان سے بھی تجارت کے نئے دور کاآغاز ہوگا۔اس تنظیم کا رکن بنانے کیلیے چین اور روس اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ازبکستان نے بھی اب پاکستان کی مخالفت ترک کر کے رکنیت کاحامی بن گیا ہے۔
Load Next Story