وزیراعظم سے ملیحہ لودھی کی ملاقات بھارتی مداخلت سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال

ملاقات کے دوران وزیراعظم کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور وہاں اپنائے جانے والے موقف پربھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور وہاں اپنائے جانے والے موقف پربھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ فوٹو: پی ٹی وی

وزیراعظم نواز شریف سے اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے ملاقات کی جس کے دوران مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نواز شریف اور ڈاکٹر ملیحہ لودھی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے دوران بھارت کی پاکستان میں مداخلت اور اس معاملے کو اقوام متحدہ سمیت عالمی فورم پراٹھائے جانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ اس موقع پر وزیراعظم کے رواں سال طے شدہ دورہ امریکا پر بھی بات ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کے دوران وزیراعظم نواز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت اور وہاں اپنائے جانے والے موقف پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

واضح رہے کہ ملیحہ لودھی نے 30 جون کو دفترخارجہ میں حکام سے ملاقات کے دوران ملک میں بھارتی مداخلت، متحدہ قومی موومنٹ کو بیرونی فنڈنگ اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے بیان کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا تھا۔
Load Next Story