سونے کی قیمت250روپے کی کمی سے 62550 روپے تولہ ہوگئی
مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250 اور214 روپے کی کمی ہوئی
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 8 ڈالر کی کمی سے1746 ڈالر کی سطح تک پہنچنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی پیر کو فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 250 اور214 روپے کی کمی ہوئی۔
کمی کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت گھٹ کر62550 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت گھٹ کر53614 روپے ہوگئی، اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت10 روپے کی کمی سے1125 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت 8.57 روپے کی کمی سے964.28 روپے ہوگئی۔