بنگلا دیش میں القاعدہ کمانڈرسمیت 12 مشتبہ دہشت گرد گرفتار

گرفتار دہشتگردوں میں القاعدہ برصغیر شاخ کے کمانڈرمعین الاسلام اور ان کا مشیر ظفر امین شامل ہیں

دہشت گردوں کی گرفتاری دارالحکومت ڈھاکا کے مختلف علاقوں سے عمل میں آئی، ترجمان انسداد دہشت گردی فورس فوٹو: فائل

بنگلا دیش کی سیکیورٹی فورسز نے القاعدہ کی برصغیر شاخ کے ایک مرکزی کمانڈر سمیت 12 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق بنگلادیش کی انسداد دہشت گردی فورس "ریپڈ ایکشن بٹالین" کے عہدیدار میجرمقصود العالم نے میڈیا کو بتایا ہے کہ سیکیورٹی ادارے کے اہلکاروں نے دارالحکومت ڈھاکا کے مختلف علاقوں میں چھاپہ مارکارروائیوں کے دوران القاعدہ کی برصغیرشاخ کے 12 دہشت گردوں کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سےدھماکا خیزمواد، اسلحہ اورتحریری مواد بھی قبضے لیا گیا ہے۔


میجرمقصود عالم کا کہنا ہے کہ گرفتارہونے والوں میں القاعدہ کی برصغیرشاخ کے بنگلا دیش میں اعلیٰ معاون معین الاسلام اوران کا مشیرظفر امین شامل ہیں۔ معین الاسلام کالعدم مذہبی عسکریت پسند تنظیم حرکت الجہاد الاسلام کا سابق رہنما بھی ہے۔

واضح رہے کہ القاعدہ کی برصغیر شاخ نے رواں سال مذہبی انتہا پسندی کے دو ناقد بلاگرز کو قتل کرنے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
Load Next Story