ٹیلی نار صارفین 3کروڑ سے تجاوز

ہمارے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک اور کاروباری شریک بھی اس کامیابی میں برابر کے حصے دار ہیں، عامر ابراہیم

ٹیلی نا رپاکستان کے چیف مارکیٹنگ آفیسر عامر ابراہیم نے کہا کہ ہمارے ملازمین کی لگن ٹیلی نار پاکستان کی کامیابی کی ضامن ہے. فوٹو: فائل

ٹیلی نار پاکستان کے صارفین کی تعداد 2011-12 کے دوران 12 فیصدکے اضافے سے 3کروڑ سے تجاوز کر گئی ہے۔


اس موقع پر ٹیلی نا رپاکستان کے چیف مارکیٹنگ آفیسر عامر ابراہیم نے کہا کہ ہمارے ملازمین کی لگن ٹیلی نار پاکستان کی کامیابی کی ضامن ہے جو 'کرو ممکن' کے فلسفے کے ساتھ روزانہ اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں، ہمارے ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک اور کاروباری شریک بھی اس کامیابی میں برابر کے حصے دار ہیں۔
Load Next Story