اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے فلسطینی نوجوان شہید
17 سالہ نوجوان نے اسرائیلی فوج کی گاڑی پر پتھر پھینکے جس پر فوجی نے فائرنگ کردی
مغربی کنارے پر اسرائیلی فوج کے ٹینک پر پتھر پھینکنے والے نوجوان کو فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی کنارے پر جنوبی رملہ میں 17 سالہ نوجوان نے اسرائیلی چیک پوسٹ پر کھڑی فوجی گاڑی پر پتھر پھینکے جس پر اسرائیلی فوجی نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں نوجوان کو 2 گولیاں لگیں اوروہ اسپتال لے جاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
واضح رہے کہ مغربی کنارے پر اسرائیلی افواج اور ملٹری پولیس تعینات ہے اور دونوں جانب سے پرتشدد واقعات میں اموات کا سلسلہ بڑھ گیا ہے۔