یاسر شاہ نے روشن مستقبل کی نوید سنا دیحنیف محمد
بیٹسمین ذمہ داری سے کھیلے تو پہلی اننگز میں برتری حاصل کی جا سکتی ہے،سابق قائد
سابق ٹیسٹ کپتان حنیف محمد نے کہا ہے کہ اگر پاکستانی بیٹسمین ذمے داری سے کھیلے تو سری لنکا کے خلاف پہلی اننگز میں برتری حاصل کی جا سکتی ہے، یاسر شاہ نے عمدہ بولنگ کرکے اپنے روشن مستقبل کی نوید سنا دی۔
تیسرے ٹیسٹ کے پہلے دن نمائندہ ''ایکسپریس'' سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے دور کے عظیم بیٹسمین نے کہاکہ ٹاس جیت کر میزبان ٹیم کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دینا مصباح الحق کا درست فیصلہ تھا، 8 وکٹیں گنوا کر 272 رنز جوڑنے والی سری لنکن ٹیم دوسرے دن ابتدائی سیشن میں 300کا مجموعہ پا سکتی ہے، اوپنر کرونارتنے نے موقع کی مناسبت سے بیٹنگ کرتے ہوئے سنچری جڑی، اظہر علی کی عمدہ گگلی پر وکٹ کے پیچھے موجود سرفراز احمد کا چابکدستی اور مہارت سے انھیں اسٹمپڈکرنا قابل تعریف رہا، سرفرازپاکستان ٹیم کا اثاثہ بن گیا ہے۔
حنیف محمد نے کہا کہ یاسر شاہ نے اس مرتبہ بھی مایوس نہ کیا اور4کھلاڑی آؤٹ کرکے پاکستان کو دباؤ کی کیفیت سے نکالا،آخری ٹیسٹ میں موقع ملنے پر راحت علی نے اچھی گیندیں کرکے2 وکٹیں اپنے نام کیں، ایک سوال پر حنیف محمد نے کہا کہ پاکستان وکٹ سے فائدہ اٹھا سکتا ہے، پہلے دن کا کھیل متوازن رہا البتہ دوسرے روزکی کارکردگی میچ کے رخ کا تعین کرے گی۔