سرینا ولیمز شکست سے بال بال بچ گئیں
پری کوارٹر فائنل میں بڑی بہن وینس سے مقابلہ ہوگا، ماریا شراپووا، وکٹوریہ آذرنیکا، جوکووک اور واورنیکا کی بھی فتوحات
ومبلڈن کے تیسرے راؤنڈ میں امریکی اسٹار سرینا ولیمز شکست سے بال بال بچ گئیں،ہیتھر واٹسن نے عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے دوسرا سیٹ جیت کر مقابلہ برابر کیا، انھوں نے تیسرے سیٹ میں بھی ایک مرحلے پر برتری لیے رکھی لیکن سرینا کے تجربے نے ان کی ایک نہ چلنے دی، ولیمز سسٹرز اب پری کوارٹر فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔
سوئس اسٹار بیلینڈا بینسک بھی فتوحات کی شاہراہ پر گامزن رہیں، وہ 8 برس بعد تیسرا مرحلہ عبور کرنے والی پہلی فرنچ پلیئر بن گئیں، ماریا شراپووا، وکٹوریہ آذرنیکا اورلوسیا سفارووا جبکہ مینز میں دفاعی چیمپئن نووک جوکووک اور فرنچ اوپن چیمپئن اسٹینسلس واورنیکا نے فائنل16 میں جگہ بنالی۔تفصیلات کے مطابق سیزن کے تیسرے گرینڈ سلم ومبلڈن کے ویمنز سنگلز میں سرینا ولیمز نے برطانوی امیدوں کی محور ہیتھر واٹسن کو 6-2،4-6 اور7-5 سے قابو کرلیا، ہیتھر نے مقابلہ برابر کرنے کے بعد تیسرے سیٹ میں بھی ایک مرحلے پر برتری لیے رکھی لیکن سرینا کا تجربہ ان کی صلاحیت پر غالب آ گیا،وینس ولیمز نے الیکسینڈرا کرونیک کو 6-3 اور6-2 سے شکست دی۔
دونوں بہنیں اب اگلے مرحلے میں مقابلہ کریں گی۔ ماریا شراپووا نے تیسرے مرحلے میں رومانیہ کی ایرینا کمیلا بیگو کو 6-4 اور6-3 سے قابو کرلیا، کوکو وینڈی ویگ نے تجربہ کار سمانتھا اسٹوسر کو 6-2 اور6-0 سے پچھاڑ کر پہلی مرتبہ کسی گرینڈ سلم کے راؤنڈ16میں قدم رکھے، جمہوریہ چیک کی لوسیا سفارووا نے سلون اسٹیفنز کو 3-6،6-3 اور6-1 سے زیر کرلیا، بیلینڈا بینسک نے امریکی کوالیفائر بیتھنی میٹک سینڈز پر 7-5،7-5 سے غلبہ پاتے ہوئے 8 برس بعد چوتھے راؤنڈ میں پہنچنے والی پہلی سوئس پلیئر کا اعزاز پایا۔
سابق ورلڈ نمبرون وکٹوریہ آذرنیکا نے فرنچ حریف کرسٹینا میلڈینووک کو 6-4،6-4 سے مات دی۔ دوسری جانب مینز سنگلز کے دفاعی چیمپئن نووک جوکووک نے تیسرے مرحلے میں آسٹریلوی حریف برنارڈ ٹومک کو 6-3،6-3 اور6-3 سے زیر کیا، وہ لگاتار ساتویں برس پری کوارٹر فائنل مرحلے تک پہنچنے میں کامیاب رہے، فورتھ سیڈ اور فرنچ اوپن چیمپئن اسٹینسلس واورنیکا نے اسپین کے فرنانڈ ورڈاسکو کو 6-4،6-3 اور6-4 سے ہرادیا، فرانس کے رچرڈ گیسکوئٹ نے بلغاریہ کے گریگور دیمیتروف کو 6-3،6-4 اور6-4 سے زیر کرلیا، ڈیوڈ گوفن نے قبرصی حریف مارکوس بغدیتس کو 6-3،6-4 اور6-2 سے مات دی۔