بھانجوں پر تشدد منصوبہ بندی سے کیا گیا پنجاب حکومت کو بے نقاب کروں گا عمران خان

دونوں نوجوانوں پر صرف اس لیے تشدد کیا گیا کیوں کہ وہ ان کے بھانجے تھے،عمران خان

دونوں نوجوانوں پر صرف اس لیے تشدد کیا گیا کیوں کہ وہ ان کے بھانجے تھے،عمران خان۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت سیاسی انتقام کیلیے پولیس کو استعمال کررہی ہے۔


ٹویٹر پر اپنے متعدد ٹویٹس میں عمران خان نے پنجاب پولیس کی جانب سے اپنے بھانجوں کی گرفتاری اور انھیں تشدد کا نشانہ بنانے پر شدید تنقید کی۔ عمران خان نے سوال کیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں پر تشدد کب سے کیا جانے لگا؟ انھوں نے دعویٰ کیا کہ دونوں نوجوانوں پر صرف اس لیے تشدد کیا گیا کیوں کہ وہ ان کے بھانجے تھے۔

جائے وقوع پر میڈیا کے فوراً پہنچ جانے کے معاملے کو عجیب قرار دیتے ہوئے عمران خان نے دعویٰ کیا کہ اس واقعہ کی پہلے سے منصوبہ بندی کی گئی تھی، پنجاب پولیس گلو بن چکی ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ شرمناک ہے کہ کس طرح واقعے کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ان کی بہن کو فون کیاکیوں کہ وہ اپنے صوبے کی پولیس کو درندہ بنانے کے ذمے دار ہیں۔
Load Next Story