امریکا کے یوم آزادی پر وزیراعظم نوازشریف کا امریکی صدر اوباما کو خط

پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد کے رشتے کو بہت اہمیت دیتا ہے، وزیراعظم نوازشریف

امریکی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا، فوٹو:فائل

وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے امریکی صدر بارک اوباما کو خط لکھا گیا جس میں امریکا کی یوم آزادی پر امریکی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔


امریکا کی یوم آزادی پر وزیراعظم نوازشریف نے امریکی صدر بارک اوباما کو خط لکھا جس میں امریکی عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم نوازشریف کا خط میں کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا آزادی، انسانی حقوق اور جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں اور دونوں ممالک باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

خط میں مزید کہا گیا کہ دونوں ممالک کے عوام کے مفاد کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھایا جائے گا، پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان باہمی اعتماد کے رشتے کو بہت اہمیت دیتا ہے اور دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی کوششیں بھی جاری رکھی جائیں گی۔
Load Next Story