کراچیچھاپہ مارکارروائیوں کے دوران 2 زخمی سمیت 8 ملزمان گرفتاراسلحہ برآمد

مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ایک ملزم آصف شخص کو گرفتار کرلیا۔

مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ایک ملزم آصف شخص کو گرفتار کرلیا۔ فوٹو : فائل

رینجرز سندھ نے چاکیواڑہ کے علاقے بہار کالونی ، ہزارہ کالونی اور کوئلہ گودام کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران ایک ملزم آصف شخص کو گرفتار کرلیا۔


جبکہ اس کا ساتھی فیصل پٹھان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، چھاپے کے دوران رینجرز نے دستی بم ، کلاشنکوف اور نائن ایم ایم پستول کو اپنے قبضے میں لے کر ملزم کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ، ایس ایچ او نیو کراچی صنعتی ایریا اشتیاق غوری نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث 2 ملزمان محمد سعید اور ایاز احمد کو گرفتار کر کے ٹی ٹی پستول ، چھینے ہوئے موبائل فون اور نقدی برآمد کرلی جبکہ عزیز آباد پولیس نے 3 موٹر سائیکل لفٹروں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان ایک درجن سے زائد موٹر سائیکلیں چھین کر فروخت کر چکے ہیں۔

پولیس ملزمان سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ، چاکیواڑہ کے علاقے بہار کالونی میں لوٹ مار کرنے والے 2 ڈاکوؤں کو پولیس نے عوام کی مدد سے گرفتار کر کے اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کرلی ، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم ولی بلوچ کو مشتعل افراد نے تشدد کا نشانہ بنا کر اس کی ٹانگ توڑ دی جبکہ ایک ملزم طلحہٰ بلوچ فائرنگ سے زخمی ہوا جسے پولیس نے گرفتار کرلیا ۔
Load Next Story