بھارت میں طالبہ نے گھرمیں بیت الخلا نہ بنوانے پر خودکشی کرلی

بیٹی کی شادی کیلیے پیسے جمع کررہے تھے اس لیے بیت الخلا بنانے کا خرچ برادشت نہیں کرسکتے تھے، والدین

بھارت میں آبادی کا ایک بڑا حصہ گھروں میں بیت الخلا کی سہولت سے محروم ہے،فوٹو:فائل

MONTANA:
بھارت میں 17 سالہ طالبہ نے والدین کی جانب سے گھر میں بیت الخلا بنوانے سے انکار کرنے پر پھندے سے لٹک کرخودکشی کرلی۔


واقعہ بھارت کی مشرقی ریاست جھاڑکنڈ کے ضلع دمکا میں پیش آیا جہاں 17 سالہ طالبہ خوشبو کماری نے چھت پر لگے پنکھے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔ پولیس رپورٹ کے مطابق لڑکی اپنے والدین سے گھر میں بیت الخلا بنانے کے لیے اصرار کررہی تھے اور والدین کی جانب سے انکار پر اس نے احتجاجاً اپنی زندگی کا ہی خاتمہ کرلیا۔ لڑکی کے والدین کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیٹی کی شادی کے لیے پیسے جمع کررہے تھے اس لیے وہ گھر میں بیت الخلا بنانے کا خرچ برادشت نہیں کرسکتے تھے۔

واضح رہے کہ بھارت میں آبادی کی ایک بڑی اکثریت گھروں میں بیت الخلا کی سہولت سے محروم ہے اور رفع حاجت کے لیے انہیں ریل کی پٹڑیوں، کھیتوں اور آبادی سے دور ویرانوں میں جانا پڑتا ہے۔
Load Next Story