آملا کی نقل اتارنے پرروٹ کو مکا جڑا تھاوارنر نے راز سے پردہ اٹھا دیا

روٹ دراصل جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا کی نقل اتاررہے تھے جس پر میں طیش میں آگیا،ڈیوڈ وارنر

روٹ دراصل جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا کی نقل اتاررہے تھے جس پر میں طیش میں آگیا،ڈیوڈ وارنر فوٹو: فائل

WELLINGTON:
آسٹریلوی بیٹسمین ڈیوڈ وارنر نے 2 برس قبل لندن کے شراب خانے میں انگلش پلیئر جوئے روٹ کو مکا جڑنے کے پس منظر سے پردہ اٹھادیا،انھوں نے کہا کہ روٹ دراصل جنوبی افریقی بیٹسمین ہاشم آملا کی نقل اتاررہے تھے جس پر میں طیش میں آگیا۔


انھوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے دوران رات کو ہم بار میں گئے اور شراب نوشی کرنے لگے، اتنے میں روٹ، فن اور براڈ بھی وہاں پہنچ گئے، ہمارے ایک ساتھی نے سر پر لسیتھ مالنگا کے بالوں جیسی وگ لگائی ہوئی تھی، روٹ نے اسے اتار کراپنی ٹھوڑی پر سجالیا اور آملا کی نقل کرنے لگے جس پر مجھے غصہ آگیا، ویسے بھی میں نشے میں تھا اس لیے خود پر قابو نہ رکھ سکا اور مکا جڑ دیا۔یاد رہے کہ اس واقعے کے بعد کرکٹ آسٹریلیا نے وارنر کو معطل کردیا تھا۔
Load Next Story