عمران خان آج ایک روزہ دورے پر کراچی آئیں گے

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور اہلیہ ریحام خان کل (پیرکو) واپس اسلام آباد روانہ ہوں گے،

پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور اہلیہ ریحام خان کل (پیرکو) واپس اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج اتوارکو شام 5 بجے ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔


اس دورے میں عمران خان شوکت خانم اسپتال کیلیے فنڈ ریزنگ کریں گے جبکہ پارٹی کی قیادت سے کراچی میں ہیٹ اسٹروک سے ہلاکتوں پر دھرنا یا احتجاج کے آپشن پر اہم بات چیت کا امکان ہے حتمی فیصلہ کارکنان اور رہنماؤں کی مشاورت کے بعد ہوگا، پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق پارٹی چیئرمین عمران خان کا آج کا دورہ انتہائی اہم ہے، پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان اور اہلیہ ریحام خان کل (پیرکو) واپس اسلام آباد روانہ ہوں گے، پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق عمران خان کا آئندہ کا سیاسی فوکس کراچی ہے۔
Load Next Story