کوششوں کے باوجود پاک بھارت تعلقات میں تبدیلی کا رجحان ممکن نہیں امریکا

اگردونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات قائم رکھیں تو بہت سے مشترکہ چیلنجزپرکام شروع کرسکتے ہیں، ترجمان

اگردونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات قائم رکھیں تو بہت سے مشترکہ چیلنجزپرکام شروع کرسکتے ہیں، ترجمان

DUBAI:
امریکا نے کہاہے کہ کوششوں کے باوجودبھی پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات کے رجحان میں تبدیلی کیلیے کچھ ممکن نہیں، جنوبی ایشیاکے جوہری ہتھیار رکھنے والے دونوںممالک کے درمیان تعلقات میں تبدیلی صرف مستقل کوششوں اورباقاعدہ بات چیت ہی سے ممکن ہے۔


امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے میڈیا بریفنگ میں اس سوال کے جواب میں کہ دونوں ممالک کے سربراہان کی روس میں ملاقات کوامریکا کس تناظر میں دیکھتا ہے،کہاکہ ایسی ملاقات جوابھی ہوئی ہی نہیں، اس پرکچھ کہانہیں جاسکتااورعوامی سطح پراس حوالے سے کچھ کہنااحمقانہ عمل ہوگاتاہم انھوں نے کہاگزشتہ ہفتے وزیرخارجہ نے دونوں ممالک کوعوامی سطح پر تعلقات بہتر بنانے پرزوردیتے ہوئے کہاتھاکہ پاکستان اوربھارت کے درمیان تعلقات امریکا کے لیے انتہائی اہمیت رکھتے ہیں۔

انھوں نے کہاکہ جنوبی ایشیاایک اہم خطہ ہے جسے متعدد چیلنجز کا سامنا ہے اگردونوں ممالک ایک دوسرے کے ساتھ تعلقات قائم رکھیں تو بہت سے مشترکہ چیلنجزپرکام شروع کرسکتے ہیں، ان تمام چیلنجزپردونوںکومل کرکام کرنا ہو گااورامریکا دونوں ممالک کے درمیان جاری کشیدگی کم ہوتے دیکھنا پسندکرے گا۔
Load Next Story