پرویز مشرف کی طاہرالقادری کو ملاقات کی دعوت
دونوں رہنماؤں نے ٹیلی فون پر ملک کی سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا
سابق صدر اور آل پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ پرویز مشرف نے پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری کو کراچی آنے اور بالمشافہ ملاقات کی دعوت دی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پرویزمشرف نے ٹیلی فونک گفتگو کے دوران ڈاکٹر طاہر القادری سے ان کی خیریت دریافت کی۔ دونوں رہنماؤں نے ملک کی موجودہ صورت حال اور سیاسی معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر سابق صدر نے ڈاکٹر طاہر القادری کو کراچی آنے اور بالمشافہ ملاقات کی دعوت دی۔
واضح رہے کہ طاہرالقادری گزشتہ برس بیرون ملک چلے گئے تھے تاہم 7 ماہ بعد وہ 27 جون کو وطن واپس لوٹے ہیں۔