عمران خان دھرنے ميں ناكامی كے باعث بوكھلاہٹ كا شكار ہوگئے ہيں شرجیل میمن

دوسروں پر كيچڑ اچھالنے سے قبل عمران خان خود اپنے گريبان ميں جھانک كر ديكھ ليں، شرجیل انعام میمن

عمران خان كسی بھی قسم كی غلط فہمی ميں نہ رہيں كہ آصف زرداری پاكستان واپس نہيں آئيں گے، شرجیل میمن فوٹو: فائل

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ عمران خان کے تمام الزامات جھوٹ ثابت ہوتے ہيں اور انہيں يوٹرن كی پاليسی اپنانا پڑجاتی ہے جس کے باعث عمران خان کا اصل نام یوٹرن خان ہے جب کہ وہ دھرنے ميں ناكامی كے باعث بوكھلاہٹ كا شكار ہوگئے ہيں۔


تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا كہ تحريک انصاف كے سربراہ عمران خان دھرنے ميں ناكامی كے باعث بوكھلاہٹ كا شكار ہوگئے ہيں جب کہ عمران خان دھرنا لگا كر يہ سوچ رہے تھے كہ وہ پاكستان كے وزير اعظم بن جائيں گے اور منتخب حكومتوں كو گرانے ميں كامياب ہوجائيں گے جس میں عمران خان كو مكمل طور پر ناكامی ہوئی اور كوئی بھی سازش ان كی كام نہ آئی تو اب وہ ديگر سياسی جماعتوں كے خلاف گند اچھال رہے ہيں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان كسی بھی قسم كی غلط فہمی ميں نہ رہيں كہ آصف زرداری پاكستان واپس نہيں آئيں گے۔

شرجیل میمن نے كہا كہ دوسروں پر كيچڑ اچھالنے سے قبل عمران خان خود اپنے گريبان ميں جھانک كر ديكھ ليں ، ان كا ماضی اور حال دونوں داغدار ہے اور عوام اُن بيانات كو نہيں بھولی جو انہوں نے ملک كے اہم اداروں كے بارے ميں دئيے ہيں ۔ ان کا کہنا تھاکہ عمران خان خيبر پختونخوا كو پيرس بنانے كے دعوے آج سب كے سامنے عياں ہيں جب کہ عمران خان كی يہ بدقسمتی ہے كہ ان كے تمام الزامات جھوٹ ثابت ہوتے ہيں اور انہيں يوٹرن كی پاليسی اپنانا پڑجاتی ہے جس کے باعث اب ان کا اصل نام یوٹرن خان ہے۔
Load Next Story