ہائی اسپیڈ ڈیزل کی درآمد پرلاکھوں کی کسٹمزڈیوٹی چوری

کلکٹرپورٹ قاسم سے وضاحت طلب،1.7ارب کاڈیزل درآمدہوا، ریونیو صفرظاہرکیاگیا

کلکٹرپورٹ قاسم سے وضاحت طلب،1.7ارب کاڈیزل درآمدہوا، ریونیو صفرظاہرکیاگیا

ملک بھرمیںہائی اسپیڈڈیزل کی درآمدپرلاکھوںروپے کی کسٹمزڈیوٹی چوری ہونے کاانکشاف ہواہے۔

ایف بی آرنے رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ہائی اسپیڈڈیزل کی درآمدپرکسٹمز ڈیوٹی کی مدمیںصفرریونیوظاہرکرنے پرکلکٹر پورٹ قاسم سیدتنویر احمد سے وضاحت طلب کرلی ہے،ایف بی آرکے سینئرافسرنے ایکسپریس کوبتایاکہ پہلی سہ ماہی میںکلکٹریٹ پورٹ قاسم کیطرف سے حاصل ہونیوالی ٹیکس وصولیوںکے بارے میںجورپورٹ پیش کی گئی ہے اس میں ہائی اسپیڈ ڈیزل پرکسٹمزڈیوٹی کی مدمیںصفرریونیو ظاہر کیا گیاہے۔


جبکہ پہلی سہ ماہی کے دوران کلکٹریٹ پورٹ قاسم سے ایک ارب سترکروڑ روپے مالیت کاہائی اسپیڈ ڈیزل درآمدہو ااورقانونی طور پر حکومت کیطرف سے ہائی اسپیڈ ڈیزل کی درآمدپردس فیصدکسٹمز ڈیوٹی عائدہے اوراس لحاظ سے کلکٹریٹ پورٹ قاسم کو مذکورہ درآمدی ہائی اسپیڈڈیزل پردس فیصدکسٹمزڈیوٹی کے حساب سے وصول کردہ ریونیوظاہر کرنا چاہیے تھامگرکلکٹریٹ پورٹ قاسم نے صفرکسٹمز ڈیوٹی ظاہرکی جسکے بارے میں کلکٹر پورٹ قاسم سید تنویراحمدسے وضاحت مانگی گئی ہے کہ یہ بتایاجائے کہ جب ہائی اسپیڈ ڈیزل پرڈیوٹی دس فیصدہے توپھرکسٹمزڈیوٹی کیوںظاہرنہیںکی گئی ہے۔

 
Load Next Story