بینک سے 50 ہزار سے زائد روپے نکلوانے پر صفر اعشاریہ چھ فی صد کٹوتی ہوگی

لوگوں کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر اس طرح کے ٹیکس لگانا ظلم ہے

لوگوں کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر اس طرح کے ٹیکس لگانا ظلم ہے. فوٹو : فائل

اگر آپ نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہیں کروائے توبینک سے50ہزار سے زائد روپے نکلوانے پر صفر اعشاریہ چھ فی صد کٹوتی ہوگی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق عید کی آمد آمد ہے کوئی عید کی شاپنگ کر رہا ہے تو کوئی پردیسی گھر والوں کوپیسے بھیج رہا ہے لیکن 50ہزار سے زائد رقم کی ٹرانزیکشن پر اعشاریہ چھ فیصد ود ہولڈنگ ٹیکس لگا دیا گیا ہے، لوگ اس ٹیکس پر بلبلا اٹھے ہیں اور انھوں نے شدید احتجاج کیا ہے ، لوگوں کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے کہنے پر اس طرح کے ٹیکس لگانا ظلم ہے، تاجروں نے بھی پورے ملک میں اس ٹیکس کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
Load Next Story