حافظ آباد میں مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والے 2 افراد گرفتار 20 من گوشت برآمد

دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، پولیس

دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

حسن ٹاؤن میں محکمہ لائیو اسٹاک اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کر کے بیمار اور مردہ جانوروں کا گوشت فراہم کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر کے 20 من گوشت قبضے میں لے لیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حافظ آباد کے علاقے حسن ٹاؤن میں پولیس اور محکمہ لائیو اسٹاک نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر کے لاغر اور مردہ جانوروں کا گوشت فراہم کرنے والے 2 افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 20 من گوشت قبضے میں لے لیا۔


پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے ملزمان کی ارسلان اور کامران کے ناموں سے ہوئی ہے، دونوں افراد کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی راولپنڈی سے مردہ جانوروں کے گوشت سے بھری گاڑی پکڑی گئی تھی جسے شہر کے مختلف ہوٹلوں اور بازاروں میں فروخت کے لئے لایا گیا تھا۔
Load Next Story