ورن دھون اور شردھا کپور کی فلم’’اے بی سی ڈی 2‘‘ 100 کروڑ کلب میں شامل


بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ شردھا کپور کی دوسری فلم ہے جو 100 کروڑ کلب میں شامل ہوئی ہے، فوٹو:فائل
بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ کے مشہور کوریوگرافر ریمو ڈی سوزا کی ڈائریکریکشن میں بننے والی پہلی فلم''اے بی سی ڈی 2'' نے باکس آفس پر دھوم مچادی ہے۔ فلم میں اداکار ورن دھون اور اداکارہ شردھا کپور کی اداکاری اور ڈانس کو شائقین نے بے حد سراہا ہے جب کہ فلم نے اپنی ریلیز کے تیسرے ہفتے میں ہی بھارت بھر میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کرلیا ہے اور باکس آفس پرفلم کی کامیابی کاسفر تیزی سے جاری ہے۔
واضح رہے کہ فلم '' اے بی سی ڈی 2'' 19 جون کو ریلیز کی گئی تھی جب کہ یہ شردھا کپور کی دوسری فلم ہے جو 100 کروڑ کلب میں شامل ہوئی ہے۔